ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیمپئنزٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا گیا ،دونوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ہے، پاک آرمی آرٹیکل 245کےتحت تعینات کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کاعمل آئندہ چند روز میں شروع ہوگا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے آج نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی، پنجاب اورسندھ کی درخواست پر سیکیورٹی کی منظوری لی گئی ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 12 فروری سے ٹیمیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

وزارت داخلہ نے فل پروف سیکیورٹی کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹس کوہدایات جاری کردیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے سیکیورٹی تین لیئرز میں ہوگی، پہلے نمبر پر پولیس دوسرے پر رینجرز اورتیسرے نمبر پر پاک فوج ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں