ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا،آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے پائلٹس نے روسی کوہ پیما کو بچالیا، ،الیگزینڈرگوف 20 ہزار650 فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے پائلٹس نے شمالی علاقہ جات میں لتوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیماء کو بچالیا۔

آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی کوہ پیماء الیگزینڈر گوکوف شمالی علاقہ جات کے بیاؤف گلیشئر کی لتوک چوٹی پر 20 ہزار 650  فٹ کی بلندی پر پچیس جولائی سے پھنسا ہوئے تھے اور ان کے پاس 3دن قبل کھانے پینے کا سامان بھی ختم ہوگیا تھا۔

ترجمان کے مطابق  پاک فوج کے شعبہ ایوی ایشن کے پائلٹس نے 26 سے 30جولائی تک سات بار کوہ پیماء کو نکالنے کیلئے کوششیں کیں تاہم شدید موسمی حالات ، اور بلندی کے باعث کوہ پیماء کو تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بار بار کی کوششوں کے بعد بالاخر پاک فوج کے پائلٹس کو کامیابی ملی اور روسی کوہ پیماء کوچوٹی سے نکال کر سی ایم ایچ اسکردومنتقل کردیا گیا۔

پاک فوج کا بیاؤف گلئشیر کا ریسکیو آپریشن کسی بلند ترین مقام پر کیا گیا پہلا ریسکیو آپریشن ہے۔

یاد رہے چند روز قبل کینیڈین کوہ پیما دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ سر کرنے کے دوران اونچائی سے گر کر جان کی بازی ہار گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں