مناما: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی ، آرمی چیف کو بحرین آرڈر’’فرسٹ کلاس‘‘سے بھی نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بحرین کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حماد بن عیسیٰ الخلیفہ ، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد سے ملاقات کی،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پربات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو بحرین آرڈر’’فرسٹ کلاس‘‘سے بھی نوازا گیا، ولی عہد نے تقریب کے دوران آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا۔
ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقوں البدرفائیوکی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور مشقوں میں جوانوں کے تربیت کے معیار ،کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا مشقوں سے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔