تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

افواج پاکستان کا جذبہ ایثار، چین کی عطیہ کی گئیں ویکسین قومی ویکسین پروگرام میں دینے کا فیصلہ

راولپنڈی: افواج پاکستان نے قوم کے لئے جذبہ ایثار کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی کورونا ویکسین مسیحاؤں کے نام کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے پیغام میں کہا چین نے افواج پاکستان کیلئے کورونا ویکسین عطیہ دیا، پاک فوج پہلی غیر ملکی افواج ہے، جسے چین نے ویکسین کا عطیہ دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے چین کی عطیہ کی گئیں ویکسین قومی ویکسین پروگرام میں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چین کی فراہم کردہ ویکسین ہیلتھ ورکرز کیلئے دیدیں، ہمارے فرنٹ لائن ورکرز ویکسین کے زیادہ مستحق ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہم سب کو معلوم ہے کورونا سے پوری دنیا متاثر ہوئی، قوم نے کوروناکی صورتحال کا بہت اچھے طریقے سے مقابلہ کیا اور این سی او سی کی جانب سے بہتر طریقے سے صورتحال سے نمٹاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے ہیرو زہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز ہیں، ڈاکٹرز،پیرامیڈکس نے فرنٹ لائن پر کورونا کامقابلہ کیا ، چین نے حکومت پاکستان کی طرح مسلح افواج کو بھی ویکسین کا عطیہ دیا ، چین کی جانب سے کورونا ویکسین عطیہ کرنے پر شکرگزار ہیں۔

بھارت کے حوالے سے  ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہ کہ ڈس انفولیب سےمتعلق ایک ڈوزیئر پوری دنیا کے سامنے رکھا گیا ،بھارت بہت حدتک بےنقاب ہو چکاہے، پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے ایک مہم چلائی جارہی تھی، خطے کیلئے بھارت کا ایک کردار منفی ہے ، یواین رپورٹس نےہماری رپورٹس کوقبول کیاہے۔

میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا تھا کہ دہشت گردتنظیموں کو کون اکٹھا کررہا ہے، خطے کے لئے کتنا خطرہ ہے شواہد بہت پہلے سامنے رکھ دیئے تھے،جب ہم نے وزیرخارجہ کیساتھ ڈوزیئردنیاکےسامنےرکھا، ڈوزیئررکھنےکےبعدسوالات ہوئےکہ کیافرق پڑاہے، اپنی آخری پریس کانفرنس میں بھی کافی شواہدسامنےرکھے۔

محمد علی سدپارہ سے متعلق انھوں نے کہا کوہ پیما محمد علی سدپارہ قوم کے ہیرو اور اثاثہ ہیں، ہماری دل سے دعا ہے کہ محمد علی سدپارا خیریت سے ہوں، پاک فوج سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی کمی نہیں آنے دے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ محمد علی سدپارا کی تلاش کیلئے پچھلے 2دن بھی ریسکیوآپریشن کیاگیا، آج بھی محمدعلی سدپارا کی تلاش کیلئے ریسکیومشن بھیجاگیا ہے، کوشش کی جارہی ہے کسی طرح محمد علی سدپارہ تک پہنچا جاسکے، کے ٹو کی بلندی، موسم بہت بڑا چیلنج ہے، ہم پوری کوشش کررہے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار  کا کہنا تھا کہ علی سدپارا گزشتہ72گھنٹےسےلاپتہ ہیں، کل والےمشن میں علی سدپارہ کےبیٹےبھی شامل تھے، ہیلی کاپٹرکی لمٹ سےبھی اوپر جا کر کوشش کی جارہی ہے، امیدہےکہ انشااللہ جلداچھی خبرآئےگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچا تھا، اس کے بعد صوبوں میں اس کی ترسیل کی گئی اور عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن عملے کو ویکسی نیشن دینے کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے چین سائنو فارم کےمزید پانچ لاکھ ڈوز فراہم کرےگا، ویکسین کی اگلی کھیپ چوبیس گھنٹےمیں ملنےکےامکانات ہیں، ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ روسی ویکسین اسپٹنک کو محدود وقت کیلئے درآمد کی اجازت دی جاچکی ہے اور اسے روس سے ہنگامی بنیادوں پرمنگوانےکےاقدامات کرلیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -