پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کےجواب میں متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں، جس سے انھیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج لائن آف کنڑول پر بھی دشمن فوج پر حاوی ہے، بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے جواب میں متعدد بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔
پاک فوج نے حالیہ بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیتے ہوئے تین اضافی بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا۔
کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مورپوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیرکانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کردیا گیا۔
حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ تباہ کردی، ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
بعد ازاں ایل او سی پر بٹل سیکٹر کے قریب دھر مسال ٹوپوسٹ میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے، سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی۔
دوسری جانب کوٹلی آزاد کشمیر میں کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، چالیس دن کی بچی اور خاتون سمیت چار افراد شہید اور بارہ زخمی ہوئے۔