آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج تمام خطرات سے ملک کو بچانےکیلئےپرُعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال سمیت درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔
جنرل قمرجاویدباجوہ سے شرکا نے بات چیت کی تو آرمی چیف نے سکیورٹی چیلنجز پر مشترکہ قومی ردعمل اپنانےکی ضرورت پر زور دیا۔
- Advertisement -
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئےدل لگاکرذمہ داری سےکردار ادا کریں فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل توجہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ جاری ہے۔