اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پاک فوج کی سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں، راشن کی تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

منچن آباد: بھارت آبی جارحیت سے باز نہ آیا، دریائے ستلج میں سیلابی پانی چھوڑے جانے کے باعث متعدد دیہات زیر آب آچکے ہیں، جبکہ پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین میں راشن بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بہاولپور ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپس، ریسکیو آپریشن سمیت راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے میلسی، چشتیاں، منچن آباد، پاکپتن سے متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ عارف والا، وہاڑی، لودھراں، بورے والا، ہیڈسلیمانکی سے بھی متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

- Advertisement -

سیلاب کے دوران وبائی امراض سے بچانے کیلیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیئے ہیں، پاک فوج کے لگائے گئے کیمپس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب ہے، جبکہ پانی کی آمد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔

پانی کے تیزبہاؤسے چک اعظم چھینہ گاؤں اور 3 ہزار ایکڑ اراضی مکمل ڈوب گئی ہے، جبکہ سیلاب نے درجنوں آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں