پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

قصور کے سیلاب زدگان کیلئے پاک فوج کی بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: پاک فوج کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گنڈا سنگھ والا، دھپ سری، اٹاری، گھٹی کلنگر، اولاکے، جمعیوالا، کمال پورہ، بکرکے اور نجابت شامل ہیں، پاک فوج کی جانب سے دن بھر ہزاروں افراد کو سیلاب سے نکالنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری رہا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں 16 ٹن مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

راشن پیکس آٹا، دال، چاول، گھی اور دودھ سمیت ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں، تلوارپل، ٹھٹی بخشی اور نجابت کے مقامات پر راشن کی تقسیم جاری رہی۔

اس کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کیلئے ضروری طبی امدادکابھی خاطرخواہ انتظام کیاگیا، امدادی کارروائیاں سیلاب کی صورتحال بہترہونے اورمعمولات زندگی بحال ہونے تک جاری رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں