مظفرآباد : پاک فوج نے آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں باغ سر کے قریب بھی بھارتی ڈرون مارگرایا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج دراندازی کرنے والے بھارتی ڈرونز کو چن چن کر نشانہ بنارہی ہے ۔
پاک فوج نے آزاد کشمیر کے سماہنی سیکٹر میں باغ سر کے قریب بھی بھارتی ڈرون مارگرایا۔
بھارتی ڈرون پاکستانی حدودمیں داخل ہوتے ہی فورسز نے فوری تباہ کردیا، پولیس نے بتایا کہ گرائےگئے ڈرون کا ملبہ سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لے لیا۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں کیں، جنہیں پاک فوج نے مؤثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنایا تھ۔ا۔
،ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پاک فوج نے مجموعی طور پر 29 اسرائیلی ڈرون مار گرائے، جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔