پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب‘ 4 بھارتی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج نےایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتےہوئے 4 بھارتی فوجی ہلاک اور2بھارتی چوکیاں تباہ کردیں۔

آئی ایس پی آرکی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق برہان وانی کی برسی پر بھارتی فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں عام لوگوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

یاد رہےکہ حریت رہنماؤں نے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے حریت رہنماؤں کو نظربند و گرفتار کیا گیا تھا۔


برہان وانی و دیگر شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی: آرمی چیف


واضح رہےکہ 8 جون کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ کشمیریوں کو حق خوداردیت حاصل ہے۔ برہان وانی سمیت دیگر شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں