اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

بھارت سے نفرت : باراتیوں کی پاک فوج کے حق میں نعرے بازی

اشتہار

حیرت انگیز

سرگودھا : جذبہ حب الوطنی ہر جذبہ پر بھاری ہے، سرگودھا میں شادی کی تقریب پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

اے آر وائی نیوز سرگودھا کے نمائندے عبد الحنان کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملے کے ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر ہر پاکستانی غم و غصے کے عالم میں اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کررہا ہے۔

اسی حوالے سے سرگودھا کے نواحی علاقے مقام حیات میں 2 کزنز کی شادی کے موقع پر بارات میں پاک فوج کے حق میں بھر پور نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر دونوں دلہاؤں اور باراتیوں کی جانب سے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، باراتیوں نے بھارت کیخلاف اور پاک فوج کی حمایت میں بینر بھی اٹھایا ہوا تھا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے۔ جس کے بعد بھارت نے باقاعدہ منصوبے کے تحت پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا اور اسٹریم میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا۔

اور اگلے ہی دن بغیر کسی ثبوت اور شواہد کے پاکستان پر واقعے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارت کی جانب اس انتہائی اقدام پر حکومت پاکستان نے بھارت کے اعلان پر عمل درآمد کو اعلان جبگ سے تعبیر کیا ہے اور پاکستانی قوم کی جانب سے بھی بہت زیادہ غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں