ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کیلیے پاک فوج کے جوانوں کا گشت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت میں کوروناایس اوپیزپرعمل درآمدکےلیےپاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کردیا ، پاک فوج کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کے پیغامات تحریر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کوروناایس اوپیزپرعمل درآمدکےلیےپاک فوج کے جوانوں نے گشت شروع کردیا، گلبرگ کے علاقے میں پاک فوج کے جوانوں نے گشت کیا۔

پاک فوج کے جوان شہریوں کےایس او پیزپرعملدرآمدکرائیں گے، جوانوں کی گاڑیوں پر کورونا سے بچاؤ کا پیغام بھی تحریر ہیں ، جس میں لکھا ہے کہ کوروناوائرس کےخلاف جنگ میں ہماراساتھ دیں، خود بچیں اور ملک کو بھی بچائیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےوفاقی وزارت داخلہ سےفوج کی خدمات طلب کی تھیں، جس کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کہ کورونا صورتحال پر ہونے والے اہم اجلاس کے بعد ملک کے 3صوبوں سمیت گلگت ،کشمیر میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم سندھ میں فوج تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، فوج انتظامیہ سے مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں