جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاک آرمی نے عالمی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ویلز:‌پاک فوج نے دنیا میں سب سے زیادہ سخت جان، جفاکش اور محنتی ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، پاک آرمی نے عالمی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ بھارتی فوج چاندی کا تمغہ ہی اپنے نام کرسکی۔

برطانیہ کے علاقے ویلز میں منعقد کی جانے والے عالمی کیمبرین پیٹرول مشقوں میں پاک فوج نے امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس، روس، کینڈا، جنوبی افریقہ، جرمنی اور بھارت سمیت کئی ممالک کی افواج کو پیچھے چھوڑ کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا.

g1

- Advertisement -

کیمبرین پیٹرول مشقیں ویلز میں رواں ماہ جاری رہیں، جس میں امریکا ، برطانیہ، بھارت اور فرانس سمیت دنیا کی بہترین افواج نے حصہ لیا، ان مشقوں میں برطانیہ سمیت کئی ممالک کی افواج کو اپنی مضبوطی اور بہادری ثابت کرنا ہوتی ہے.

یہ مشقیں 7 مختلف مراحل پر مشتمل ہوتی ہیں، جن میں ایک موقع پر فوجیوں کو تمام فوجی آلات سے لیس ہو کر 55 کلومیٹر تک مارچ کرنا ہوتا ہے، ان آلات کا وزن تقریباً 60 پونڈ تک ہوتا ہے، اس کے علاوہ مشقوں کے دوران فوجیوں کو جنگلات٬ پہاڑیوں اور صحراؤں ، ٹھنڈے پانی سے بھی گزرنا پڑتا ہے جبکہ انہیں دشمن کی فوج مقابلہ کرتے ہوئے دفاعی فائرنگ جیسے امتحانات سے گزرا جاتا ہے.

مقابلوں کے اختتام پر پاکستانی فوجیوں بھارت، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا اور فرانس اور دیگر ممالک کے فوجیوں کی ٹیموں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2010میں پاکستان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا، کیمبرین پیٹرول مشقیں دنیا کی مشکل ترین فوجی مشقیں سمجھی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں