کراچی: پاکستان میری ٹائم اتھارٹی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر متعدد ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سمندرکی خلاف ورزی کرنے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے دس لانچیں قبضے میں لیں۔
بحیرہ عرب میں پاکستان اور بھارت آئے دن سمندری حدود کی خلاف ورزی پر ماہی گیروں کو گرفتار کرتے رہتے ہیں، خلاف ورزی کا سبب ماہی گیروں کی کشتی کی جدید نیوی گیشن کے آلات سے لیس نہ ہونا ہے جس کے سبب ماہی گیر سمندر میں اپنی پوزیشن کا ادراک نہیں کرپاتے اور سرحد پارکرجاتے ہیں۔
دونوں ممالک کی جانب سے گرفتارہونےوالے ماہی گیر کبھی تو رہا کردیے جاتے ہیں اور کبھی خراب سفارتی تعلقات کے سبب اپنی سزا کی مکمل ہونے کے بعد بھی جیلوں میں رہنے پرمجبورہوجاتے ہیں۔