جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں، یہ نشست آصف زرداری کے صدر بننے سے خالی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو اور صدر مملکت آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں ، وہ پہلی بار ایوان میں عوام کی نمائندگی کریں گی۔

بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی این اے دو سو سات شہید بے نظیرآباد سے بلا مقابلہ منتخب ہوئیں، ان کے خلاف الیکشن لڑنے والے تینوں امیدوار دستبردار ہوگئے تھے ، یہ نشست آصف زرداری کے صدر بننے سے خالی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

آصفہ بھٹو زرداری جیالوں کی پسندیدہ لیڈر ہیں اور بلاول بھٹو کی طوفانی انتخابی مہم میں آصفہ بھٹو نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ شہر شہر ریلیوں اور جلسوں سے خطاب کے علاوہ کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتی رہیں۔

دھیمے اور مدلل انداز میں گفتگو کرنے والی آصفہ میں کارکنوں کو شہید بی بی کا عکس نظر آتا ہے۔

آصفہ بھٹوزرداری نے این اے207سےبلامقابلہ منتخب ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے حلقے کے عوام، پارٹی ورکرز، جیالوں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں اپنےحلقےکےعوام کی خدمت کاعہد کرتی ہوں، عوام کی سیاسی وابستگی کے بغیر، اپنی پوری صلاحیتوں کوبروئےکارلاکرخدمت کروں گی۔

آصفہ بھٹوزرداری کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹوزرداری کاپارلیمانی سیاست کاآغازجیالوں کےلیےباعث خوشی ہے، بے نظیر بھٹو کی رواداری،آصف زرداری کی بہادری آصفہ بھٹوکی شخصیت کاخاصہ ہے۔

ضیالنجار کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹواوربلاول بھٹو پاکستان کے نوجوانوں کے لیے امید کی کرن ہیں، پارلیمانی سیاست کا آغاز شہید بے نظیرآباد سے کرنے پر آصفہ بھٹو کے شکر گزار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں