اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

’پاکستان 2026 میں اپنا ایسٹروناٹ خلا میں بھیجنے میں کامیاب ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ پاکستان 2026 تک اپنا ایسٹروناٹ خلا میں بھیجنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 2026 تک پاکستان اپنا ایسٹروناٹ خلا میں بھیجنے میں کامیاب ہوگا اور امید کرتا ہوں کہ سپارکو اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کو لیڈنگ ملک بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، جو ملک جدید ٹیکنالوجی میں پیچھے رہے وہ ڈیولپمنٹ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

- Advertisement -

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے سب سے پہلے 1960 کے بعد اسپیس پروگرام شروع کیا خیال تھا کہ پاکستان اس سیکٹر میں ایشیا کا لیڈنگ ملک ہوگا لیکن بدقسمتی سے اسپیس ٹیکنالوجی میں ہم اپنی برتری قائم نہ رکھ سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دیکھتے دیکھتے جو ممالک ہم سے پیچھے تھے وہ آگے نکل گئے، ہم نے جن شعبوں میں پالیسی کو جاری رکھا وہاں کامیاب ہوئے، ہمسایہ ملک کو فوری جواب دے کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں نیشنل کمٹمنٹ میں تبدیلی نہ آئی تو ناممکن کو ممکن کردکھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں