جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

‏’پاکستان بحرین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط ‏دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے بحرین کی کنگ حماد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر نے ملاقات کی جس ‏میں باہمی دلچسپی کے امور اور ہیلتھ کیئرپر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاکستان کی کورونا کےجامع خاتمےسے متعلق کمٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کمانڈر نے ‏کورونا کے خاتمےکیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بحرین ‏کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے مضبوط دفاعی، سفارتی اورمعاشی تعلقات ہماری ترجیح ہیں۔

- Advertisement -

معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون کیلئے بھرپور کردار کا اظہار کیا۔ بحرین کمانڈر نے افغانستان ‏میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کےکردار کو بھی سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں