ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان، آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کیے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان نے 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ای سی او سربراہ اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کی، رکن ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک نے گلیشیئرز پگھلنے جیسے مسائل پر توجہ دینے پر اتفاق کیا ہے، مستقبل میں سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں، ان سے ملاقات نہایت مفید اور نتیجہ خیز رہی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے اس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر بھی شریک تھے۔

اس دوران دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ، علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کی قیادت کا تمام اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

شہباز شریف نے خطے میں امن، ترقی کے لیے ترکیہ سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں