The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں ’البدر 4‘ اختتام پذیر، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقیں ’البدر 4‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بحرین کی مشترکہ فوجی مشقوں البدر 4 کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں انعقاد کیا گیا، مشقوں میں بحرین نیشنل گارڈز اور پاکستان کے ایس ایس جی جوانوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے سے جاری رہنے والی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلیئرنس آپریشن کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں کامبیٹ ایوی ایشن سپورٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کا بھی مظاہرہ کیا گیا، مشقوں میں اسنائپر کی مہارت بھی دکھائی گئی۔

مشقوں کی اختتامی تقریب میں بحرین کے جنرل عبدالرحمان اور ایس ایس جی کے میجر جنرل ممتاز شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پاکستان کا فوجی دستہ شریک ہوا تھا۔ مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی مشقوں میں شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے دستے شریک ہیں، یاد رہے کہ افتتاحی تقریب میں تمام رکن ممالک کےاعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی تھی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں