جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹوینٹی سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی۔

شائقین پانچ سو سے لے کر چار ہزار تک میں ٹکٹ خرید سکیں گے جبکہ سینٹرز میں ٹکٹوں کی فروخت اکیس جنوری سے شروع ہوگی۔

ٹی ٹوینٹی میچز میں اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

انضمام الحق، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

پی سی بی کے مطابق آئندہ سیریز میں عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ دو ہزار روپے میں فروخت ہوں گے، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا ٹکٹ چار ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کے راولپنڈی میں شیڈول پہلے میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے، ٹیسٹ میچ میں میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 24، 25 اور 27 جنوری کو کھیلی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں