وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانی سمندری، زمینی اور فضائی حدود سے بھارت جانیوالے سامان کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے قومی سلامتی اور عوامی مفاد میں بھارتی اشیا کو ممنوع قرار دے دیا ہے، پاکستانی سمندری، زمینی اور فضائی حدود سے کوئی سامان بھارت درآمد نہیں کیا جائےگا، وفاقی حکومت نے اس پر پابندی لگادی ہے۔
پہلگام واقعہ : آج 12واں روز ہے بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا، عاصم افتخار
کسی تیسرے ممالک کی پاکستان سے گزرتے ہوئے بھارتی سامان کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت تجارت نے واضح کیا کہ یہ پابندیاں ان پر لاگو نہیں ہوگی جن کیلئے بل آف لیڈنگ یا لیٹر آف کریڈٹ جاری ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کی پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔
وزارت بحری امور نے بھارتی پرچم بردار کارگو بحری جہازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا تھا، جس کے مطابق پاکستانی پرچم والے بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر نہیں جائیں گے، یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا تھا۔
پاکستان اور گرو صاحب کی دھرتی پر آنچ بھی آئی تو بھارت کو نہیں چھوڑیں گے، سکھ برادری