منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کے بعد کھیل کے ایک اور میدان سے پاکستان کیلیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے بعد کھیل کے ایک اور میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی۔

بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں پاکستان نے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 0-3 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایونٹ میں پاکستان اب تک ناقابل شکست ہے۔ پاکستان نے بنگلادیش، یواےای، بھارت اور افغانستان کو شکست دی۔

پاکستان نے جمعہ کو بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک میں بھارت کے خلاف 12-0 کی تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے پورے کھیل میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور بھارت کو شروع سے آخر تک بیک فٹ پر رکھا۔ بھارت ہوم رن بنانے میں ناکام رہا، کیونکہ فیصل حیات کی قیادت میں پاکستان کے دفاع اور پچنگ نے اپنے مخالفین کو دباؤ میں رکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں