ہفتہ, جون 21, 2025
اشتہار

پاکستان بہ مقابلہ لسیٹرشائر، انگلینڈ‌ کی مشکل سیریز سے قبل پریکٹس کا آخری موقع

اشتہار

حیرت انگیز

لیسٹر: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل آج لیسٹرشائر کے مدمقابل ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلش کاؤنٹی لیسٹر شائرکی ٹیمیں دو روزہ پریکٹس میچ میں آمنے سامنے ہیں، یہ انگلینڈ کی مشکل سیریز سے قبل ٹیم کمبی نیشن بنانے کا آخری موقع ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور کینٹ کاؤنٹی کا میچ ڈرا ہوا تھا، جب کہ نارتھ ہیمٹن شائر کو پاکستان نے شکست دی تھی.

پاکستان نے اننگز کا پراعتماد انداز میں آغاز کیا۔ قومی ٹیم وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا چکی ہے، اظہر علی نے 73 اور فخرزمان 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان نے اس میچ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان بیٹسمین عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو صلاحیتیں آزمانے کا موقع ملا ہے۔ 

یاد رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں‌ پاکستان نے فتح اپنے نام کی تھی، اب شاہین انگلینڈ سے بائیس سال بعد سیریز جیتنے کے لئے پرعزم ہیں.انگلینڈ سے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 24 مئی سے شروع ہوگی.

پہلا ٹیسٹ میچ لارڈز، جب کہ دوسر ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔ یار رہے کہ آخری بار پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، سیریز دو دو سے برابر رہی تھی۔


ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان نے آئرلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں