پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوم گراؤنڈ پر سست بیٹنگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پاکستان نے پاور پلے کے ابتدائی 10 اوورز میں 22 رنز بنا کر ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور بنانے کا ریکارڈ بنا دیا۔
ایک روزہ فارمیٹ میں اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف 2 فیلڈر کھڑے کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن پاکستانی ٹیم ان اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بناسکی۔
یاد رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے شارجہ میں پاور پلے میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 22 رنز بنائے تھے۔
اس سے قبل پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 19 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا لیکن وہ میچ ابو ظہبی میں کھیلا گیا تھا۔
پاکستان کا اس فارمیٹ میں تمام وینیوز کے اعتبار سے پاور پلےکے اندر سب سے کم اسکور نو رنز ہے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونڈِن میں 2018 میں بنایا گیا تھا۔