بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

نسیم شاہ نے پاکستان کو کامیابی دلوا دی، افغانستان کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیا گیا 301 رنز کا ہدف پاکستان نے 49.5 اوورز میں 9 وکٹوں پر حاصل کرلیا، نسیم شاہ نے چوکا لگا کر پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔

نسیم شاہ نے 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر پاکستان کو فتح دلوائی، شاداب خان کو 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

اوپنر امام الحق 91 اور کپتان بابر اعظم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، فخر زمان نے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان 2 رنز بناسکے، آغا سلمان 14 اور اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 17 رنز بناسکے، شاہین شاہ آفریدی 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

شاداب خان نے 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، انہیں فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی نے ’منکڈ‘ آؤٹ کیا۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے تین وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نبی دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا تھا۔

افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز نے شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

ابراہیم زردان 80 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، راشد خان 2 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، شاہد اللہ ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد نبی 29 رنز بنا کر نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے، کپتان حمش اللہ شاہدی 14 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ اور اسامہ میر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں