آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا، قومی ٹیم نے 179 رنز کا ہدف 40ویں اوور میں حاصل کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے منیبہ علی نے 69 اور عالیہ ریاض نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب بنگال ٹائیگرز نے پہلےکھیل کر 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے سعدیہ اقبال نے تین، کپتان فاطمہ ثنا اور ڈیانا بیگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے ہی رواں سال بھارت کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائر ایونٹ میں پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔