تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستان نے کیویز کو جکڑ کر بدلہ لے لیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کے اختتامی لمحات میں آصف علی نے ٹم ساؤتھی کو دو چھکے جڑ کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

پاکستان نے کیویز کی جانب سے 135 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔

اوپنر محمد رضوان نے 33 رنز اسکور کیے، شعیب ملک نے 20 گیندوں پر 27 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، آصف علی نے 12 گیندوں پر 27 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

کیویز کی جانب سے اش سودھی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف دیاتھا۔

کپتان کین ولیمسن 25 رنز پر حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، ڈیرل مچل 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوپنر مارٹن گپٹل کو 17 رنز پر حارث رؤف نے چلتا کیا، جمی نیشم ایک رن بنا کر محمد حفیظ کا شکار بنے، ڈیون کونوے 24 اور گلین فلپس 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ‏ترجیح دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کیوی ٹیم ‏میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فرگوسن فائنل الیون کا حصہ نہیں ہیں۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کواعتماد دیتی ہے آج کےمیچ میں ‏گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرائیں گے نیوزی لینڈکیخلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ‏گئی۔

Image

کیوی ٹیم کے کپتان ولیمسن نے کہا کہ شارجہ کا ماحول بہت شاندار ہے اش سوڈھی اور مچل ‏سینٹنر نیوزی لینڈکی ٹیم میں شامل کیےگئےہیں۔

Image

Comments

- Advertisement -