تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

ایشیا کپ میں‌ پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو شکست

ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 343 رنز کے تعاقب میں 23.4 اوورز میں 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سومپال کامی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، عارف شیخ نے 26 رنز بنائے۔

کپتان روہت پوڈیل بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، گلشن جھا نے 13 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 19ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 131 گیندوں پر 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افتخار احمد نے بھی 71 گیندوں پر 109 رنز بنائے۔

افتخار احمد نے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی ابتدائی دو وکٹیں 25 رنز پر گری تھیں جب امام الحق 5 اور افتخار احمد 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

محمد رضوان نے 44 رنز بنائے، آغا سلمان 5 اور شاداب خان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، کرن کے سی اور سندیپ لمی چانے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل ملتان میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔

سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیپال کی ٹیم میں کپتان روہت کمار، کوشال بھرٹیل، آصف شیخ، کوشال ملا، دپیندرا سنگھ، گلشن جھا، سومپل کامی
کرن کھتری، سندیپ لمیچانے اور للت راجبنشی ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمبر ایک ہونے کا دباؤ نہیں، اپنی کرکٹ انجوائے کریں گے، کوشش کریں گے ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔

دوسری جانب  نیپالی کپتان روہت کمار نے کہا کہ ہمارے تمام کھلاڑی بہت خوش ہیں، ہماری ٹیم پہلی بار ایشیاکپ کھیل رہی ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -