ویلنگٹن: پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2سے شکست دے پانچ میچوں کی سیریزاپنے نام کرلی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کےخلاف پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ 1-1 گول سے برابر رہاجس کے بعد قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 1-2 سے ہرار کر سیریز جیت لی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کےسیکرٹری شہبازسینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا،یقین ہےکہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکےاچھا پرفارم کریں گے۔
یاد رہےکہ اس سےقبل گزشتہ میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان عبدالحسیم خان نے پہلے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں گول کرکےٹیم کو برتری دلائی تھی۔
مزید پڑھیں:جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیامیں شاندارپرفارمنس کےبعدوطن واپس پہنچ گئی
میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نےبہترین انداز میں واپسی کرتے ہوئےدوسرے کوارٹر کےپہلے ہی منٹ میں جونٹی کینی کی مدد سےگیند کو جال میں پھینک کرمقابلہ برابرکردیاتھا۔
پاکستان نےمیچ کےدوران نیوزی لینڈ پراٹیک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے کوارٹر کےآٹھویں منٹ میں کپتان حسیم نےایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتےہوئےگول اسکور کر کے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی تھی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔
واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے اس فتح کے ساتھ ہی ہاکی ٹیم نے پانچ مچوں کی سیریز میں1-2 سے اپنے نام کرلی۔