اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ایشین ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: اومان میں کھیلے جانے والی ایشین چمپئن شپ  ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو تین گول سے شکست دے  کر فتح اپنے نام کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق اومان کے سلطان قبوس اسپورٹس کمپلیکس میں جمعے کے روز ایشین ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

ہاکی کی سابق عالمی چیمپئن ٹیم پاکستان نے پہلے ہی ہاف سے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے  اور حریف کو دباؤ میں رکھا۔

پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد، عمر اور محمد رضوان نے ایک ایک گول کیا جبکہ مخالف ٹیم دونوں ہاف میں ایک بھی گول نہ کرسکی اس طرح پاکستان نے تین گول سے فتح اپنے نام کی جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، جاپان ، جنوبی کوریا اور مہمان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان آج یعنی 20 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، اسی طرح اومان کے خلاف قومی ٹیم 22 ، جاپان کے ساتھ 24  اور ملائشیا کے خلاف 25 اکتوبر کو میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں