ایشین ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے دی -
The news is by your side.

Advertisement

ایشین ہاکی چیمپئن شپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-3 سے شکست دے دی

پاکستان اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا

مسقط: اومان میں کھیلے جانے والی ایشین چمپئن شپ  ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو تین گول سے شکست دے  کر فتح اپنے نام کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق اومان کے سلطان قبوس اسپورٹس کمپلیکس میں جمعے کے روز ایشین ہاکی ٹورنامنٹ 2018 کے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔

ہاکی کی سابق عالمی چیمپئن ٹیم پاکستان نے پہلے ہی ہاف سے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے  اور حریف کو دباؤ میں رکھا۔

پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد، عمر اور محمد رضوان نے ایک ایک گول کیا جبکہ مخالف ٹیم دونوں ہاف میں ایک بھی گول نہ کرسکی اس طرح پاکستان نے تین گول سے فتح اپنے نام کی جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

چیمپئن شپ میں پاکستان، بھارت، ملائشیا، جاپان ، جنوبی کوریا اور مہمان ملک اومان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ایونٹ کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوا جبکہ فائنل 28 اکتوبر کو ہوگا۔

پاکستان آج یعنی 20 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، اسی طرح اومان کے خلاف قومی ٹیم 22 ، جاپان کے ساتھ 24  اور ملائشیا کے خلاف 25 اکتوبر کو میچز کھیلے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان دو بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں