جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

رضوان اور سلمان کی سنچریاں، پاکستان، جنوبی افریقا کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 353 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سہ فریقی سیریز کا فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔

آغا سلمان نے 104 گیندوں پر 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 122 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 9 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

محمد رضوان اور آغا سلمان نے ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی 260 رنز کی شراکت کا ریکارڈ بھی بنادیا جبکہ 2009 میں محمد یوسف اور شعیب ملک کی 206 رنز کی شراکت بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

فخر زمان 41 اور بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سعود شکیل 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سےوین ملڈر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لنگی نگیڈی اور کوربن بوش ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہینرک کلاسن نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 11 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

کپتان ٹیمبا باوما 82 اور میتھیو بریٹزی 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کائل ویرینے 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کوربن بوش نے 15 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں