کراچی: پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دے دی، عابد علی کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے، سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 5وکٹیں حاصل کیں۔ یاسرشاہ نے 2، عباس، شاہین اور حارث نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نسیم شاہ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
Two wickets in two balls. Well bowled @iNaseemShah 🔥🔥 #PAKvSL https://t.co/RrTl32aU8L pic.twitter.com/ixI7hyaWbT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 23, 2019
قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کا مایوس کن آغاز کیا تاہم میچ کے تیسرے روز سے ہی ٹیم سری لنکا پر حاوی ہوگئی، عابد علی اور شان مسعود نے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خیال رہے کہ چوتھے روز قومی ٹیم نے 555رنز 3کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 476رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
Man of the Match ✅
Man of the Series ✅Well done @AbidAli_Real 👏🏼 👏🏼#PAKvSL pic.twitter.com/9fvZihuBSf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 23, 2019
عابد علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اورریکارڈ بنادیا
دوسری اننگز کے آغاز سے ہی سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اُن کی پہلی وکٹ 39رنز پر اُس وقت گری جب کپتان کرونارتنے 16رنز پر محمدعباس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں 40 رنز کے مجموعی اسکور پر کوشال مینڈس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، جبکہ اینجلو میتھیوز 19رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی چوتھی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت گری جب چندی مل نسیم شاہ کی گیند کو سمجھ نہ سکے جبکہ ایک رن اضافے کے بعد ہی مہمان ٹیم کو پانچویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اسی طرح ڈی سلوا بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اسی طرح سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی آتے گئے اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔
قومی ٹیم کراچی ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں ہے: سرفراز احمد
قبل ازیں قومی ٹیم کے بلے بازوں نے دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کی، عابدعلی، اظہرعلی، شان مسعود اور بابراعظم نے سنچریاں اسکور کیں، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے ٹاپ فور کھلاڑیوں نے ٹیسٹ میچ میں ایک ساتھ سنچریاں بنائیں۔
پاکستان نے 2 وکٹوں پر 395 رنز بنائے تھے، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 278 رنز پر گری، شان مسعود 135رنز بناکر لہیروکمارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ دوسری وکٹ 355 رنز پرگری تھی، عابد علی ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے، ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی دوسری بڑی اوپننگ شراکت شان مسعود اور عابد نے 278 رنز کی قائم کی۔
عابد علی نے جاوید میانداد کی یاد تازہ کردی: رمیز راجہ
اوپنر عابد علی 174 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اؤٹ ہوئے، شان مسعود نے بھی 135 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی، میچ کے چوتھے روز پاکستان کی تیسری وکٹ 503رنز پر گری، کپتان اظہر علی 118رنز پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور سنچری جڑی، کپتان اظہر نے 142گیندوں پر سنچری اسکور کی، اظہرعلی کے کیریئر کی یہ 16ویں سنچری ہے، بعد ازاں بابراعظم بھی پیچھے نہ رہے اور سنچری داغ دی۔ چوتھے روز کا پہلا سیشن ختم ہونے کے بعد بابراعظم اور محمد رضوان اننگز ڈکلیئر کرے پولین لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 271 رنز بنائے تھے تاہم قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، بابر اعظم اور اسد شفیق نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔