پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان کی ایک اور فتح

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو بھی 30 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے میچ میں پاکستان چیمپئنز کے 195 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز ٹیم 9 وکٹ پر 165 رنز اسکور کرسکی۔

ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے ڈوائن اسمتھ 65 اور جوناتھن کارٹر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

- Advertisement -

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی دینے سے صاف انکار کردیا گیا ہے۔

ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بورڈ کی جانب سے بڑا دھچکا مل گیا، اسٹار کرکٹرز سمیت متعدد پلیئرز کو بورڈ نے این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بابر، رضوان اور شاہین نے جی ٹی ٹوئنٹی لیگ (گلوبل T20 کینیڈا) کے لیے این او سی کی درخواست کی تھی جسے پی سی بی نے رد کردیا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے کھلاڑیوں پر واضح کردیا گیا ہے کہ کسی بھی لیگ سے پہلے قومی ذمہ داریوں کو ہمیشہ پہلے آنا چاہیے۔

’ایسا نہیں ہوتا کہ 150 کلو والے اور ریٹائر کھلاڑیوں کو ساتھ لے جائیں‘

محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز قریب ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دی جائے گی، بڑے ٹورنامنٹس میں پاکستان کی مسلسل بدترین کارکردگی کے بعد این او سی کے طریقہ کار میں تبدیلی لائی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں