ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ویسٹ انڈیز کیخلاف نواز کا جادو چل گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کو 120 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم32.2 اوورز میں  155 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

- Advertisement -

بروکس کی 44 رنز کی اننگز بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکی، کائل میئرز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان نکولس پوران بھی 25 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد وسیم نے تین، شاداب خان نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاداب خان 22 اور محمد رضوان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 17 اور محمد نواز 3 رنز بناسکے۔

محمد حارث کو 6 رنز پر جوزف نے ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا، خوشدل شاہ 22 رنز بنا کر جوزف کا نشانہ بنے جبکہ محمد وسیم جونیئر 17 اور شاہین آفریدی 15 رنز کے ساتھ  ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اکائل حسین نے تین، جوزف اور فلپ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جیڈن سیلز کی جگہ اینڈرسن فلپ کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے میچ کی پرفارمنس سے مطمئن ہوں، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

کپتان ویسٹ انڈیز ٹیم نکولس پوران کا کہنا تھا کہ کنڈیشنز مشکل ہیں تاہم اچھی بولنگ کی کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1535208419720044545?s=20&t=6gK98M0T6P-b5J8NucYD4g

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست سے دو چار کیا تھا، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: شاہین سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پُرعزم

میچ کے آخری لمحات میں خوشدل شاہ نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلائی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے، سیریز میں کلین سوئپ کی بدولت پاکستان ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائنگ کے قریب آجائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی تیسرے نمبر پر قابض ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں