27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز، زمبابوے کی شکست، پاکستان کی فائنل تک رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

زمبابوے کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا، مساکدزا الیون کی جانب سے سولومن می رے 94 جبکہ مساکندا 33، زووائے 24 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

- Advertisement -

پاکستانی باؤلرز میں سے محمد عامر، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان اور حارث سہیل میدان میں آئے اور انہوں نے پہلی ہی وکٹ میں 58 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی۔

مزید پڑھیں: کمزور زمبابوین ٹیم پر ایرون فنچ کا لاٹھی چارج، زمبابوے کو 100 رنز سے شکست

حارث سہیل 16 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے بعد ازاں فخر زمان بھی نصف سنچری سے تین رنز پہلے آؤٹ ہوئے انہوں نے 38 گیندوں پر 1 چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔

کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے تیسری وکٹ پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور 138 تک پہنچایا، دونوں بلے بازوں نے 43 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

حسین طلعت 44 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بعد ازاں کپتان اور شعیب ملک نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا دونوں کھلاڑی بالترتیب 38 اور 12 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان فتح حاصل کرنے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اُس کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ 8 جولائی کو ہرارے میں ہوگا۔

اسے بھی پڑھیں: سرفرازاحمد کامیاب کپتان ، شعیب ملک ٹی ٹویٹنی کے ٹاپ اسکورر بن گئے

خیال رہے کہ دو روز قبل سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، کینگروز کے بلی اسٹینلک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ہرارے میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہی ہے، ایونٹ کا آغاز یکم جولائی سے ہوا، ہر ٹیم نے تین تین میچز کھیلے جن میں سے آسٹریلیا کو تمام میں فتح، پاکستان کو ایک میں شکست اور میزبان ٹیم کو سب میچز میں ہی شکست کا سامنا رہا۔

ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں