جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سہ فریقی سریز ، شاہینوں کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے کو 74 رنز سے شکست

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کے کپتان مساکدزا نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکو کیے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اوار فخر زمان نے کیا، پروفیسر 7 کے انفرادی اور 13 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین طلعت حسین بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے انہوں نے 10 رنز بنائے اور کپیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

کپتان سرفراز احمد نے اوپنر فخر زمان کے ساتھ تیسری وکٹ پر 34 رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد مجموعی اسکور 78 تک پہنچا اور پھر کپتان بھی 16 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: نئے اور پرانے کھلاڑیوں کی وجہ سے ہم سرفہرست ہیں، سرفراز احمد

فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 61 رنز بنائے اور وہ نمایاں بلے باز رہے جبکہ آصف علی 41 اور شعیب ملک 37 کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ چار وکٹوں کے نقصان کے بعد شعیب ملک اور آصف علی نے کریز سنبھالی اور کھیل کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 182 تک پہنچایا۔

شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 37 جبکہ آصف علی نے 21 پر 4 چھکوں کی مدد سے 41 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو موسا کنڈا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا جبکہ پاکستانی باؤلر محمد نواز، عثمان شنواری، حسن علی اور محمد حفیظ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

زمبابوے کی ٹیم 182 رنز کے جواب میں صرف 108 رنز بنا سکی یوں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 74 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، آصف علی کو تیز ترین اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر اسکواڈ الیون میں شامل نہیں اُن کی جگہ عثمان شنوری کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ہرارے میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، ایونٹ کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا جب کہ فائنل 8 جولائی بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا، پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 22 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں