جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو ہرارے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی، حسن علی کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے دی، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 250 رنز کی برتری حاصل کی تھی، زمبابوین ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹیسٹ کرکٹ میں 60 وکٹیں مکمل کرلی، نعمان علی نے دو اور فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

- Advertisement -

فواد عالم 140 رنز کی اننگز کھیل کر ٹاپ اسکور رہے، حسن علی نےمیچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

زمبابوے کی جانب سے مساکاندا 43 رنز بناکر نمایاں رہے، برینڈن نے 29 رنز بنائے دیگر کوئی بلے باز خاطرہ خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں فواد عالم کی شاندار سینچری کی بدولت 426 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، فواد عالم نے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،  نمایاں بلے بازوں میں عمران بٹ91 اور عابد علی 60 محمد رضوان 45، اظہر علی 36 اور حسن علی 30 رہے، زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 4، ڈونلڈ ٹریپانو نے 3، رچرڈ نگاراوا نے 2 جبکہ ٹنڈائی چیسورو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم 176 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی،پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے4 چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ ‏اسپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں