جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ساتویں ڈیجیٹل مردم وخانہ شماری کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ، 14 لاکھ 90 ہزار ہے اور وہ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا پانچواں ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 9 ہزار ہے جو ملک کی مجموعی آبادی کے 50 فیصد سے زائد ہے۔

- Advertisement -

صوبہ سندھ 5 کروڑ 57 لاکھ کی آبادی کے ساتھ ملل کا دوسرا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کی آبادی 2 کروڑ 40 لاکھ بتائی گئی ہے جو صوبے کی مجموعی آبادی کے 40 فیصد سے زائد ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

شہروں میں لاہور ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا شہر ہے۔ کے پی کا دارالخلافہ شہر پشاور کی آبادی 45 لاکھ جب کہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ شہر کی آبادی 25 لاکھ ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک آبادی میں اضافے کی شرح 2.5 فیصد ہے۔ 2017 کے بعد 2023 میں آبادی میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تیزی سےاضافے والے دنیا کے 30 پہلے ممالک میں شامل ہوگیا، دنیا کے صرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔ اگر آبادی میں اضافے کی رفتار یہی رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی دوگنا ہونے کا خدشہ ہے۔

ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی فائنڈنگ رپورٹ میں یہ دلچسپ حقیقت بھی سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 29.75 فیصد افراد کنوارے ہیں۔

فائنڈنگ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 فیصد اور علیحدگی اختیار کرنیوالے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں