اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا ، 1500موبائل فون مقامی طور پر تیار کرکےیو اے ای برآمد کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے پاکستان کم عرصے میں فورجی اسمارٹ فون کا برآمد کنندہ بن گیا، ائیر لنک کمیونیکیشن کومبارکباد پیش کرتا ہوں جو اس میں حصہ لے رہے ہیں، ائیرلنک کمیونیکیشن نے 1500 مقامی طور پر تیار موبائل فون یو اے ای ایکسپورٹ کئے ہیں۔
It is heartening to see that within a short period of time, Pakistan has become a 4G Smartphone exporter.I would like to congratulate Airlink Communications in playing an integral role in this process & exporting their first batch of 1500 locally manufactured smartphones to UAE.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) September 25, 2021
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ یہ کمپنی کی چھوٹی سے شروعات ہے لیکن پاکستانی موبائل انڈسٹری کیلئے ایک سنگ میل ہے۔
یاد رہے مشیر تجارت رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھلنے پھولنے لگی ہے، صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں اور 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیار کئے، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں۔
خیال رہے یاد رہے پاکستان میں مقامی سطح پر تیار موبائل فونزکی تعداد درآمد شدہ موبائل فون سے تجاوز کرگئی، جنوری سے جولائی تک12.27 ملین موبائل فون تیار ہوئے۔