تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بڑی کامیابی، پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا

اسلام آباد : پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم میں شامل ہونے والا پہلا غیر ملکی ملک بن گیا، بی ڈی ایس سہولیات کا استعمال نقل و حمل ، زراعت ، آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کے لئے ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین ایرو اسپیس اور ہوا بازی میں تعاون پوری غور و خوض کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، چائینہ سیٹلائٹ نیویگیشن آفس (سی ایس این او) کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیویگیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ چین کا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)کا استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ بی ڈی ایس سہولیات کا استعمال نقل و حمل ، زراعت ، آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کے لئے ہوتا ہے، چین بی ڈی ایس سروسز کے دائرہ کارکو بی آر آئی کے شراکت دار ممالک تک بڑھانے کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے ، جس نے بی ڈی ایس پر باضابطہ تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -