جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

معیشت میں بہتری کے بعد آٹو سیکٹر سے بھی اچھی خبر سامنے آئی ہے، پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 24 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب گے گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں، پاما نے بتایا کہ ستمبر 2024 میں پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت 10 ہزار 297 یونٹس تک پہنچ گئی۔

پاما نے بتایا کہ ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 18.4 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ستمبر 2023 میں 8 ہزار 312 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

تاہم مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 31.5 فیصداضافہ ہوا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 27 ہزار 585 یونٹس تک پہنچ گئی۔

پاما نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار 2023 سے کہیں بہتر ہیں، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 20983 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں