تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مالی سال میں پاکستان نے قریباً 17 ارب ڈالر قرض لیا

وزارت اقتصادی امور نےگزشتہ مالی سال میں قرضوں کی تفصیلات جاری کر دیں.

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی سےجون تک 16 ارب 94 کروڑ ڈالر کا مجموعی قرضہ لیا گیا۔

گزشتہ مالی سال2021- 22 میں 2 ارب ڈالر کے بانڈز کا اجرا ہوا، جولائی تا جون باہمی معاہدوں کے تحت 70کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

جولائی تا جون، کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت 4 ارب 82 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جب کہ کمرشل بینکوں سے 4 ارب 86 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا گیا۔

سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مد میں وصول ہوئے اور گزشتہ مالی سال کے دوران 40کروڑ ڈالر قرض لیا گیا۔

مختلف ممالک، ملٹی لیٹرل اداروں سے19کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی گرانٹس ملیں۔ جولائی سےجون کے دوران امریکا سے پاکستان کو 6کروڑ 98 لاکھ ڈالر قرض ملا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو1 ارب 62 کروڑ ڈالر سے زائدقرض فراہم کیا۔ اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے پاکستان کو 1 ارب 32کروڑ ڈالر سے زائدقرض ملا۔

Comments

- Advertisement -