پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پاکستانی بولنگ کا مقابلہ نہیں کر پائے، بنگلہ دیشی کوچ کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیشی کوچ نک پوتھاس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی بولنگ کا مقابلہ نہیں کرپائے، پاکستان کے پاس بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک ہے۔

لاہور میں سپر فور مرحلے کے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ کوچ نک پوتھاس کا کہنا تھا کہ پاکستانی بولنگ کا مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک موجود ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور نمبر ون ٹیم کی طرح ہی کھیل رہی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ری بلڈنگ کےعمل میں ہے۔

نک پوتھاس نے کہا کہ افغانستان کی بولنگ کے خلاف حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئے تھے، افغان اسپنرزکا اچھا مقابلہ کیا مگر گرین شرٹس کی بولنگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔

اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ موسم کی صورتحال کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے، اس سے قبل ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستانی پیسر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو محض 193 پر پویلین بھیج دیا تھا۔ حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، نسیم شاہ نے 3 اور فہیم اشرف، افتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں