اشتہار

پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کا دوسرا کارگو خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کا دوسراکارگو خرید لیا ، آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار ایل این جی کارگو فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما میں گیس بحران سے نمٹنے کی حکمت عملی کے تحت پاکستان نے آذربائیجان سے ایل این جی کا دوسرا کارگو خرید لیا۔

اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی کارگو حکومتی سطح پر فریم ورک ایگریمنٹ معاہدے کے تحت خریدا گیا ہے۔

- Advertisement -

کمپنی اعلامیے میں کہنا تھا کہ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار ایل این جی کارگو فراہم کرے گی۔

گزشتہ سال جولائی میں پاکستان نے آذربائیجان کے ساتھ لچکدار شرائط پر ایل این جی کی خریداری کے لیے ایک تاریخی فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

پاکستان نے موسم سرما میں ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جنوری کی ترسیل کے لیے مائع قدرتی گیس کی کھیپ بھی خریدی ہے۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے اومان کی او کیو ٹریڈنگ کو جنوری میں اسپاٹ ایل این جی کارگو کی فراہمی کے لیے ٹینڈر دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے یہ کارگو پندرہ ڈالر ستانوےسینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوپرخریدا گیا، پاکستان نےآٹھ کارگوز طویل مدتی معاہدوں کے تحت دس ڈالر پچیس سینٹ سے دس ڈالر ستتر سینٹ کا معاہدہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں