ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارت سے اپنے ہائی کمشنر کوواپس بلا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو واپس بلا لیا،انہیں مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے مشاورت کے لیے اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہائی کمشنرسہیل محمود آج صبح نئی دہلی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل بھارتی حکومت نے اسلام آباد میں تعینات اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ اور دفاعی اتاشی بریگیڈیئر وشواس راؤ کو بھی واپس بلا لیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں ہونے والے دھماکے میں 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

بعدازاں بھارتی حکومت اور میڈیا نے تحقیقات کیے بغیر دھماکے کا الزام پاکستان پر عائد کردیا تھا، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔

پلواما حملہ : بھارت الیکشن کی آڑ میں مس ایڈونچر کررہا ہے، شاہ محمود قریشی

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی آڑ میں بھارت کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کررہا ہے، پلواما واقعے پر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو ہمیں دیں، واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں