ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے پر پاکستان خود بات کر سکتا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کےترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے پر پاکستان خود بات کر سکتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کو مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کی مدد کر رہے ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ پاکستان نےکوئی مدد کی ہے تو وہ ہی اس پر بات کر سکتا ہے کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا چیئرمین پی ٹی آئی ،وائٹ ہاؤس کےباہرپاکستانیوں کےمظاہرےسےتعلق نہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی بات کر سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں