تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
Array

‏’پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتا ہے‘‏

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کےپاس ٹی20ورلڈ کپ جیتنےکابہترین موقع ‏ہے، یواےای میں پاکستان نے بہت کرکٹ کھیلی ہے قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ‏ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے ‏کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا اور مشکل وقت میں ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ‏ہونے کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ میدان میں لڑ کر ہارنے والی ٹیم کوقبول کرنا چاہیئے میں یہ بھی محسوس کرتا ‏ہوں حالیہ سالوں میں کرکٹ بہت تبدیل ہو چکی ہے۔ اب اٹیک ہی آپ کی دفاعی صلاحیت ہے اس ‏کے علاوہ کامیابی نہیں ہے اور وائٹ بال فارمیٹ میں تو یہ اور بھی ضروری ہو جاتا ہے ہمارے ‏کھلاڑی اٹیک کرنے اور روکنے میں اچھے ہیں،اس کے علاوہ ہمیں درمیانی راستہ پر دھیان دینا ہو ‏گاخاص طور پر ون ڈے فارمیٹ میں اس پر توجہ دینا ہو گی تمام کھلاڑیوں کو اپنی پوری صلاحیت ‏کا پورا استعمال کرنا ہوگا ۔

شاہد آفریدی نے2009 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جیت میں اہم کردار ‏ادا کیا تھا وہ سمجھتےہیں کہ موجودہ ٹیم میں 2009 کا کارنامہ سرانجام دینے کی پوری صلاحیت ‏ہے، خاص طورپر جب ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جہاں پر پاکستان ٹیم کی ‏کارکردگی ہمیشہ سے اچھی رہی ہے۔

شاہد آفرید ی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف ہمارا ریکارڈ ‏اچھا رہا ہے۔ یو اے ای کے حالات میں اسپنرز اور بیٹسمینوں کا کردار بہت اہم ہے اگر گیند ‏ریورس ہونا شروع ہو جائے تو اس کے لیے ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے۔ شاہد نے کہا کہ اگر ‏ہم نے اپنی اصل طاقت کو استعمال کیا تو ہم یہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -