تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاکستان نے دراندازی کرنے والی بھارتی فوجی کو پکڑلیا

اسلام آباد : پاکستان نے دراندازی کرنے والی بھارتی سپاہی کو پکڑ لیا جبکہ پاک فوج کی کاروائی میں چھ بھارتی فوجی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو بھارتی فوج کی دراندازی اور ایل او سی پر خلاف ورزی کا ثبوت مل گیا، پاک فوج کے چوکس جوانوں نے بارڈرکراس کرنے والے بھارتی اہلکار کو پکڑ لیا ، پکڑے گئے بھارتی فوجی کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

دراندازی کرنے والے بھارتی سپاہی کا نام چندو بابو لال ولدیت بھاشن چوہان ہے، بائیس سالہ بابو لال کا تعلق اکیاسی آرمر رجمنٹ سے ہے، وہ ایک سال چار ماہ سے ایل او سی پر تعینات تھا۔

بھارتی سپاہی چندو بابو لال چوہان نے 15 بھارتی سپاہیوں کے ساتھ دراندای کی کوشش کی ، چندو بابو لال کو اسلحہ اور بارود سمت پکڑا گیا ہے، دوران تفتیش چندو بابو لال نے بتایا کہ پاک فوج کی چوکی کو تباہ کرنے کا ٹاسک ملا تھا۔

پاک فوج کی کاروائی میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ویڈیو

دوسری جانب یونٹ کے پندرہ سپاہیوں کے ساتھ نکیال سیکٹر میں دراندازی کی کوشش کی تو پاک فوج کی کارروائی میں چھ بھارتی فوجی مارے گئے۔ مارے گئے بھارتی فوجیوں کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھ بھارتی فوجیوں کی لاشیں ایل او سی پر پڑی ہے ، بھارتی فوجی خوف کے مارے اپنے ساتھیوں کی لاشیں نہیں اٹھا رہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


تاہم آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -