منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف بچھائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آپ اپنے دام میں صیام آ گیا یہ مثال صادق آتی ہے پاکستان ٹیم پر جس نے ویسٹ انڈیز کے لیے اسپن جال بچھایا اور اس میں خود ہی پھنس گیا۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میچز اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ اسپنرز کی مدد سے جیتنے کے بعد پاکستان نے چوتھا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کرنے کے لیے پھر یہی حربہ اپنایا لیکن ویسٹ انڈیز نے بھی پہلے میچ سے سبق حاصل کیا اور اسپن جال میں چھپے گڑھے میں خود پاکستانی ٹیم گرا دیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تر نوالہ جانتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بھی اسپن فرینڈلی پچ بنائی۔ پاکستانی اسپنرز تو توقعات پر پورے اترے اور مہمان ٹیم کو پہلی اننگ میں جلد ہی آؤٹ کر لیا لیکن پاکستانی بلے باز ویسٹ انڈین اسپنرز کی گھومتی گیندوں سے ایسا چکرائے کہ پوری ٹیم 153 رنز پر ڈھیر ہو کر مہمان ٹیم کو 9 رنز کی برتری دلا گئی۔

- Advertisement -

دوسری اننگ میں پاکستانی اسپنرز کا جادو پہلی اننگ کی طرح نہ چلا لیکن پھر بھی ویسٹ انڈینز کو 244 رنز پر قابو کر لیا تھا تاہم بابر، شان مسعود، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور سعود شکیل جیسے بڑے نام کسی کام نہ آئے اور دوسری اننگ میں صرف 133 رنز پر ڈھیر ہو کر سیریز میں وائٹ واش کرنے کا قیمتی موقع گنوا دیا۔

دوسرے میچ میں ویسٹ انڈین اسپنر چھائے رہے اور 20 میں سے 17 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے سلو لیفٹ آرم بولر جومل چھائے رہے اور 9 وکٹیں اڑائیں۔ سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کرکے ٹاپ وکٹ ٹیکر رہنے کے ساتھ آخری نمبروں پر اچھی بیٹنگ کر کے 85 رنز بھی بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے ایک اور سلو لیفٹ آرم بولر گوڈاکیش موتی نے اس میچ میں 5 وکٹیں لینے کے ساتھ سیریز میں 92 رنز بنا کر مہمان ٹیم کی جانب سے سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ رائٹ آرم آف اسپنر کیون سنکلیئر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ملتان دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں